پہلی عالمی جنگ میں بلیوں نے کیا اہم کردار ادا کیا

پہلی عالمی جنگ میں بلیوں نے کیا اہم کردار ادا کیا

آسٹریا(نیٹ نیوز)28 جون 1914 میں آسٹریا کے ولی عہد شہزادہ فرانز فرڈینینڈ کے قتل کے بعد پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی جس میں 2 کروڑ سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اس جنگ میں بلیوں کا بھی انتہائی اہم کردار رہا۔

یورپی محاذوں پر سپاہیوں کیلئے خندقیں کھودی گئی تھیں جہاں سب سے بڑا مسئلہ چوہے تھے، خندقوں میں رہنے والے فوجیوں کی مدد کے لیے وہاں 5 لاکھ سے زائد بلیاں بھیجی گئیں جنہوں نے نہ صرف چوہوں کا خاتمہ کیا بلکہ وہ اپنی سونگھنے کی قدرتی تیز حِس کی وجہ سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے بارے میں سپاہیوں کو قبل از وقت آگاہ کر دیتی تھیں۔ 1915 میں برطانیہ نے تقریباً 500 بلیوں کو تربیت دے کر مغربی محاذوں پر بھیجا۔ جنگی ماہرین کا کہنا تھا کہ پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ مختلف محاذوں پر متحارب فریقوں کی جانب سے پانچ لاکھ کے قریب فوجی بلیوں کو استعمال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں