چین،دریا اچانک نیلا ہو گیا، دیکھنے والے بھی حیران

چین،دریا اچانک نیلا ہو گیا، دیکھنے والے بھی حیران

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں دریا کا پانی اچانک اپنا رنگ تبدیل کر کے نیلے رنگ کا ہو گیا جس نے بھی یہ حیرت انگیز منظر دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جہاں ایک بہتے دریا کے پانی نے اچانک اپنا رنگ تبدیل کیا اور وہ بے رنگ سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا اور قرب وجوار کے لوگوں نے یہ دیکھ کر مارے حیرت کے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔تاہم دریا کے پانی کی رنگت کی تبدیلی کچھ وقت تک جاری رہی اس کے بعد وہ واپس اپنے قدرتی روپ میں واپس آ گیا۔ دریا کے یوں اچانک نیلا ہونے پر مقامی لوگوں کی جانب سے بھی کئی خدشات اور افواہوں نے بھی جنم لیا۔ مقامی میڈیا میں دریا کا رنگ تبدیل ہونے کی جو وجہ بتائی گئی ہے اس کے مطابق ڈونگ گوان ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو اس وقت سائٹ پر ٹیسٹ کر رہا ہے جس کی وجہ سے دریا نے عارضی طور پر اپنا رنگ تبدیل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں