سپیس ایکس کیجانب سے سٹار شپ راکٹ انجن کی آزمائش

سپیس ایکس کیجانب سے سٹار شپ راکٹ انجن کی آزمائش

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے مریخ پر بھیجے جانے والے خلائی جہاز کی آزمائشی پروازوں کی شرح میں فوری اضافے کے پیشِ نظر نئے سٹار شپ راکٹ انجنوں کا ٹیسٹ کیا ہے۔

یہ سٹیٹک فائر ٹیسٹ، سپیس ایکس کی جانب سے سٹار شپ کو پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کرنے کے 11 روز بعد کیا گیا ہے ۔اگرچہ اس ٹیسٹ میں اپر سٹیج راکٹ اور سپر ہیوی بوسٹر تباہ ہوگئے تھے لیکن اس آزمائش کے بنیادی مقاصد کو حاصل کر لیا گیا تھا جو کہ سٹار شپ کی تکمیل کی واضح اشارہ ہے ۔سٹار شپ اب تک کا بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ سسٹم ہے جس کی لمبائی 120 میٹر ہے اور یہ 75 لاکھ کلوگرام تھرسٹ پیدا کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سپیس ایکس کا دعویٰ ہے کہ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد یہ اپنے ساتھ 150 ٹن سے زیادہ وزن کے علاوہ 100 مسافروں تک کو مدار میں لے جا سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں