مسجد الحرام میں فتویٰ روبوٹس خدمات انجام دیں گے

مسجد الحرام میں فتویٰ روبوٹس خدمات انجام دیں گے

مکہ(نیٹ نیوز)حرمین شریفین نے رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کیلئے فتویٰ روبوٹس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہر سال رمضان المبارک بالخصوص اس کے آخری عشرے میں حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔۔

 اور نہ صرف دنیا بھر بلکہ سعودی عرب میں مقیم افراد کی بھی بڑی تعداد آخری عشرہ اور طاق راتیں گزارنے یہاں آتی ہے ۔ امسال زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں تیز رفتار وائی فائی سسٹم سے لیس چلتے پھرتے فتویٰ روبوٹس تعینات کیے جائیں گے جو اردو سمیت دنیا کی 11 مختلف زبانوں میں زائرین کو فتوے اور دیگر مسائل کا حل دریافت کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔دوسری جانب زائرین کے مسائل کے فوری حل کیلئے مختلف مقامات پر کاؤنٹرز اور کیبنز قائم کیے گئے ہیں جہاں علما بھی موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں