باریک سوئیوں سے بنی وائرس کش سطح تیار کر لی گئی

باریک سوئیوں سے بنی وائرس کش سطح تیار کر لی گئی

میلبورن(نیٹ نیوز)محققین کی ٹیم نے ایک وائرس کش سطح بنائی ہے جو ہسپتال، لیب اور دیگر نازک ماحول میں بیماری کے پھیلنے کو روکنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے ۔ سِلیکون سے بنی یہ سطح خردبینی سوئیوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

 جو وائرس کو اپنے اندر پھنسا لیتی ہیں۔برونکٹس، نمونیا اور گلے کے ورم کا سبب بننے والے وائرس ایچ پی آئی وی کے ساتھ کیے جانے والے ٹیسٹ میں دیکھا گیا کہ اس سیلیکون سطح میں اٹکنے کے بعد 96 فیصد وائرسز یا تو ٹوٹ گئے تھے یا پھر اس حد تک مسخ ہو چکے تھے جس کے بعد پھیلنے کے لیے وہ مزید نقل نہیں بنا سکتے تھے ۔ نینو سائنس جرنل اے سی ایس نینو میں شائع نتائج بتاتے ہیں کہ یہ مٹیریل خطرناک بائیولوجیکل وائرسز کی منتقلی کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر نیٹلی بورگ کا کہنا تھا کہ وائرس کو باریک سوئیوں میں اٹکانے کے بظاہر عام سے دِکھنے والے اس خیال کے لیے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہوگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں