ایرانی شہر ماہان کا شہزادہ گارڈن شاندار اور محیرالعقول باغ

ایرانی شہر ماہان کا شہزادہ گارڈن شاندار اور محیرالعقول باغ

تہران (نیٹ نیوز)شمال مغربی ایران کے شہر ماہان کے قریب شہزادہ گارڈن ایک شاندار اور محیرالعقول باغ ہے۔۔

 ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ باغ ایک بے آب و گیاہ ریگستان کے درمیان واقع ایک نخلستان میں ہے ۔ اس سرسبز و شاداب باغ میں پانی کے فوارے موجود ہیں۔ یہ باغ شمالی مغربی ایران کے صوبے کرمان شہر ماہان سے چھ کلومیٹر دور ہے ۔ اس تاریخی فارسی گارڈن کو 19ویں صدی میں ایران کے قاچار خاندان نے تعمیر کرایا تھا۔ 5.5 ہیکٹرز رقبہ پر محیط اور مستطیل شکل کے اس باغ کو چاروں اطراف سے پتھر کی دیوار نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے تاکہ ریگستان کے سخت گرم موسم سے اسے محفوظ رکھا جاسکے ۔ اس میں پانچ قابل دید فوارے موجود ہیں جنہیں قنات تکنیک کے ذریعے ایک کنویں سے زیر زمین آبی نالیوں سے پانی پہنچایا جاتا ہے ۔ اس کی اسی منفرد خصوصیات کے باعث اسے 2011 میں یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں