ڈیٹا میں تبدیلی، ہسپتال نے ٹرانسپلانٹ آپریشنز روک دیئے

 ڈیٹا میں تبدیلی، ہسپتال نے ٹرانسپلانٹ آپریشنز روک دیئے

ٹیکساس(نیٹ نیوز) امریکا میں ایک ہسپتال نے اپنے جگر اور گُردے کے ٹرانسپلانٹ پروگراموں کو اس وقت روک دیا ۔۔

جب ایک ڈاکٹر کی جانب سے ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں کے ریکارڈز کو تبدیل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق میموریل ہرمن ٹیکساس میڈیکل سینٹر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے کی گئی نامناسب تبدیلیوں نے جگر ٹرانسپلانٹ کی ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو غیر فعال کردیا ہے ۔میڈیکل سینٹر نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نے مریض کے ریکارڈ تبدیل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ ڈاکٹر کی شناخت ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر جے ۔اسٹیو بائنن جونیئر کے طور پر ہوئی ہے ۔ ہسپتال نے جگر کے عطیہ دہندگان کے معیار میں بے ضابطگیوں کو جاننے کے بعد رواں ماہ جگر کی پیوند کاری کا پروگرام روکا۔ مریضوں اور عطیہ دہندگان کے ڈیٹا بیس میں درج معلومات میں مسائل پائے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں