کتا بننے کے شوقین شہری پر لومڑی بننے کا بھوت سوار

کتا بننے کے شوقین شہری پر لومڑی بننے کا بھوت سوار

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ایک جاپانی شہری جس نے اپنے آپ کو کتے کے بھیس میں بدلنے کے لیے 14,000 ڈالرز خرچ کردیئے۔

 ، اب وہ لومڑی یا پانڈا میں تبدیل ہونے کیلئے پرتول رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکو نامی جاپانی شہری کا یوٹیوب چینل ہے جس کا نام ہی باقاعدہ ‘آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل ہے ’۔ ٹوکو نے کہا تھا کہ وہ کتے کا روپ دھار کر باہر کی دنیا کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس طرح اپنے بچپن کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے ۔حال ہی میں شہری نے ایک جاپانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک نئے جانور کی طرح زندگی گزارنے کا سوچ رہا ہے ۔ شہری نے کہا میں پانڈا، ریچھ، لومڑی یا بلی بننے کے قابل ہو سکتا ہوں لیکن بلی بننا مشکل ہے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔ٹوکو نے کہا کہ میں لومڑی یا پانڈا بننا پسند کروں گا۔ ٹوکو نے پہلے کتے میں تبدیل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔ ٹوکو اپنے چینل پرکتے کے کرتب کی ویڈیوز پوسٹ کرتا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں