81سالہ امریکی خاتون دنیا کی معمر ٹرین ڈرائیور قرار

81سالہ امریکی خاتون دنیا کی معمر ٹرین ڈرائیور قرار

واشنگٹن(نیٹ نیوز)81 سالہ امریکی خاتون کو دنیا کی سب سے معمر ٹرین ڈرائیور قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست میساچوسسٹس کے شہر بوسٹن کی 81 سالہ ہیلن اینٹینوسی میساچوسسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی ٹرین ڈرائیور ہیں۔انہوں نے اس محکمہ کو 53 برس کی عمر میں 1995 میں جوائن کیا تھا اور وہ لگ بھ تین عشروں تک بلیو لائن ٹرینز ڈرائیو کرتی رہیں۔ اب انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے معمر ٹرین ڈرائیور قرار دیا ہے ۔ اعزاز ملنے کے موقع پر ہیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام سے گفتگو کے دوران کہا کہ انکی پانچ بیٹیاں ہیں۔ انکے لیے ڈرائیونگ گھر سے باہر رہنے اور سکون کا ذریعہ ہے ۔ ہیلن کے مطابق وہ روزانہ صبح اٹھ کر وہ سب کچھ کرتی ہیں جو انہیں پسند ہے ، انکی عمر کے زیادہ تر افراد ایسا نہیں کرپاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں