بیماری سے ڈاکٹر پریشان، نوکرانی نے مسئلہ حل کردیا

 بیماری سے ڈاکٹر پریشان، نوکرانی نے مسئلہ حل کردیا

ممبئی (نیٹ نیوز) کیرالہ میں مقیم ایک ڈاکٹر سیریاک ایبی فلپس نے اپنے ساتھ پیش آنیوالی مشکل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے خاندان کے ایک فرد میں بیماری کی صحیح تشخیص کرنے میں انہیں مشکل پیش آرہی تھی۔

ایک فرد کو سردی لگنے ، شدید تھکاوٹ، جسم میں کھجلی، نشانات، چکر اور بخار کی شکایات تھیں جس پر میں نے ہیپاٹائٹس، ڈینگی اور کورونا سمیت کئی بیماریوں کے ٹیسٹ کروائے تاہم تمام منفی آئے ۔ ایک موقع پر ان کے گھر کام کرنے والی ملازمہ نے ان کی مدد کر کے مسئلہ حل کردیا۔ ایک دن میرے گھر کام کرنے والی بوڑھی ملازمہ نے مجھے بتایا کہ اس بیماری کو ‘انجامپانی’ کہا جاتا ہے جس کے بعد میں نے (Parvovirus B19) کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ میری 17 سال کی تعلیم اور تجربہ ایک طرف لیکن میری بوڑھی ملازمہ نے مسئلہ 10 سیکنڈ میں حل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں