امریکا :چرس استعمال کرنیوالے بوڑھوں میں اضافہ

امریکا :چرس استعمال کرنیوالے بوڑھوں میں اضافہ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا بھر میں بزرگ افراد کی بڑی تعداد چرس کے نشے کی لت کا شکار بنتی جارہی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کیے گئے مطالعے کے مطابق تقریباً 56 ملین افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جس میں چرس سے متعلقہ طبی مسائل کی شرح میں 2017 سے 2022 کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔مطالعے کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر سلویا پیریز ویلر نے بتایا کہ ایف ڈی اے ٹیم کے تجزیے نے 5 سالہ مطالعے کے دوران معمر افراد کی آبادی میں چرس کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے ۔ماہرین نے گزشتہ چند سالوں میں چرس سے منسلک نشے اور دماغی صحت کے بحرانوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ جو لوگ چرس کا استعمال کرتے ہیں انہیں 11 گنا زیادہ نفسیاتی مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں