بن مانس کچاکھانے کی بجائے پکاکر کھانے کے شوقین

بن مانس کچاکھانے کی بجائے پکاکر کھانے کے شوقین

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بن مانس کو اگر اوون مل جائیں تو وہ کھانا پکانا شروع کر دیں۔

اس سلسلے میں ہارورڈ اورییل کے سائنسدانوں نے اپنی ریسرچ سے یہ بات دریافت کی ہے کہ بن مانسوں میں اتنا صبر و تحمل بھی ہوتا ہے اور دانشمندی بھی کہ وہ کچا کھانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور پہلے کوئی کوکنگ ڈیوائس استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان میں سے ایڈوانس قسم کے کئی بن مانسوں کو اگر فرائیڈ آلو پیش کیا جائے تو وہ بڑے شوق سے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا کچا آلو واپس کردیتے ہیں۔اس ریسرچ کا جواز یہ تصور ہے کہ کوکنگ نے انسانی ارتقا میں مدد دی ہوگی، یہ تصور25سال پہلے پیش کیا گیا،ہارورڈ کے اینتھروپولوجسٹ کے خیال میں کوکنگ بیس لاکھ سال پہلے شروع ہوئی ہوگی جب کہ اب تک ٹھوس شواہد ایک لاکھ سال پہلے کے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں