پروٹین پر مشتمل غذائیں وزن کو برقراررکھنے میں معاون ثابت

پروٹین پر مشتمل غذائیں وزن کو برقراررکھنے میں معاون ثابت

لاہور(نیٹ نیوز)ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پروٹین پر مشتمل غذائیں کھانے سے نہ صرف نظام ہاضمہ اور خصوصی طور پر آنت اور معدے کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔۔۔

 بلکہ اس سے وزن بھی نہیں بڑھتا۔ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے پروٹین پر مشتمل غذاؤں کا انسانی صحت اور خصوصی طور پر نظام ہاضمہ یعنی معدے ، آنت، جگر اور غذائی نالی کی صحت سمیت وزن پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لئے محدود تحقیق کی۔ماہرین نے 16 چوہوں پر چار ہفتوں تک تحقیق کی اور انہیں تحقیق کے دوران مختلف غذائیں دے کر ان کے نظام ہاضمہ کی صحت سمیت ان کے وزن اور مسلز کا حجم اور صحت بھی جانچی۔ چوہوں کے نظام ہاضمہ کے اعضا معدے ، آنت، غذائی نالی اور دیگر اعضا کی صحت بہتر ہو گئی اور اس بہتری کی وجہ سے ان کا وزن نہیں بڑھا جب کہ مسلز بہتر انداز میں کام کرنے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں