سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

لندن (نیٹ نیوز)رہائشی سائز کے شمسی پینل نے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، یہ ریکارڈ سولر پینل کے موجودہ موڈیولز میں 7 فی صد سے زیادہ بہتری لا کر بنایا گیا ہے ۔

برطانیہ کی ایک سٹاٹ اپ کمپنی آکسفورڈ پی وی نے جدید جنریشن کے ٹینڈم سولر سیل متعارف کرائے ہیں جو پیروسکائٹ نامی ’’معجزاتی مواد‘‘ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے ۔پیرووسکائٹ آن سیلیکون ٹینڈم سولر سیل نے 26.9 فی صد کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ موجودہ بہترین سیلیکون موڈیولز سے 7.5 فی صد بہتر ہے ۔1.6 مربع میٹر رقبہ گھیرنے والے اور 25 کلو سے کم کا وزن رکھنے والے ان سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی نے گھریلو استعمال کے لئے آئیڈیل سائز قرار دیا ہے جس سے بجلی کا خر چ باکل ختم ہوجائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں