کولیسٹرول کوقابو کرنے کی دوا بینائی بچانے میں بھی مددگار

کولیسٹرول کوقابو کرنے کی دوا بینائی بچانے میں بھی مددگار

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول قابو کرنے والی دوا ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کی بیماری کو سست کر سکتی ہے۔

 ،ذیا بیطس آنکھ کی پشت میں موجود خون کی باریک شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، ڈائیبیٹک ریٹینوپیتھی نامی یہ کیفیت دنیا بھر میں بینائی جانے کے پانچ بڑے اسباب میں سے ایک ہے ۔تازہ ترین تحقیق میں بتایا ہے کہ فینو فائبریٹ نامی ایک دوا جس کو 30سال سے زیادہ عرصے تک کولیسٹرول کو قابو کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے ممکنہ طور پر اس کیفیت کے بڑھنے کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس کیفیت میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ڈاکٹر لوسی چیمبرز کا کہنا تھا کہ آنکھ کے مسائل بہت خوفناک ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے سبب ہونے والی معمول کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں