چیکو وزن کم کرنے اور اعصابی تناؤدور کرنے کیلئے کارگر

چیکو وزن کم کرنے اور اعصابی تناؤدور کرنے کیلئے کارگر

لاہور(ویب ڈیسک )چیکو خوش ذائقہ اور صحت کیلئے انتہائی مفید پھل ہے ، چیکو کھانے کے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

، غذائیت سے بھر پور چیکو ہضم کرنے میں بھی آسان ہے جبکہ چیکو کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جس کے نتیجے میں بال، جلد، ناخن بھی صحت مند ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بڑھا ہوا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ سے بھی نجات دلاتا ہے ۔ چیکو کا کسی پھل سے کوئی موازنہ نہیں، اس پھل کو نہ صرف خوبیوں کی کان کہا جاتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائی اجزا بھی اسے بہت خاص بناتے ہیں۔چیکو میں وٹامن اے ، وٹامن بی، وٹامن سی کیساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، فاسفورس، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر اور کچھ معدنیات بھی ہوتے ہیں، جو جلد کی دیکھ بھال اورہڈیاں مضبوط کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں