گرم پانی سے غسل کرنا ڈپریشن سے بچنے کا آسان طریقہ

گرم پانی سے غسل کرنا ڈپریشن سے بچنے کا آسان طریقہ

لاہور(نیٹ نیوز)روزانہ غسل کرنا انسان کی طبیعت میں تازگی پیدا کرتا ہے لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غسل کیلئے گرم پانی کا استعمال آپ کو ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے ۔

جسے ڈپریشن سے بچنے کا آسان ترین طریقہ بھی کہاجاسکتاہے ۔ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا افراد غسل کے دوران جتنا زیادہ وقت پانی میں گزارتے ہیں، وہ ذہنی تناؤ جیسی کیفیات کے برعکس خود کو پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔جرمنی کی فریبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے 45لوگوں (جوکہ ڈپریشن کے مرض کا شکار تھے ) پر ایک مختصر تحقیقی مطالعہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد روزانہ گرم پانی سے غسل کرتے تھے ان کا مزاج بے حد بہترین ہوگیا ،تحقیق میں بتایاگیاکہگرم پانی سے نہانے سے پٹھوں کا درد ختم ہوتا ہے اور اُنہیں سکون ملتا ہے ، گرمی رگوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں