کورونا وبا کے دوران وہیل مچھلیاں بہت پرسکون رہیں

کورونا وبا کے دوران وہیل مچھلیاں بہت پرسکون رہیں

برسبین(نیٹ نیوز) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرقی آسٹریلوی ہمپ بیک وہیلز کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران صحت مند اور کم تناؤ کا شکار تھیں جب سمندر پر انسانی سرگرمیاں محدود تھیں۔

تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر جیک لِنسکی اور یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محققین کی ایک ٹیم نے برسبین کے قریب نارتھ اسٹریڈ بروک جزیرے کے پانیوں میں وہیل مچھلیوں کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق کی۔انہوں نے 2020 اور 2021 میں وہیل مچھلیوں کا ہجرت کے دوران مطالعہ کیا 2020 کے مقابلے 2021 میں وہیل مچھلیوں میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی نمایاں طور پر کم سطح پائی ،ڈاکٹر جیک نے کہا کہ یہ کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے کورونا وبا کے دوران کمرشل جہازوں کے ذریعے پانی کے اندر شور کی کم مقدار۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں