بلیوں کی کھرچنے کی عادت مالک سے تعلق خراب کرنے کا باعث

بلیوں کی کھرچنے کی عادت مالک سے تعلق خراب کرنے کا باعث

لاہور(نیٹ نیوز)بلیوں کی جانب سے اکثر تکیوں، فرنیچر یا کارپٹ کو پنجوں سے کھرچا جاتا ہے اور اب سائنسدانوں نے اس کی وجوہات دریافت کرلی ہیں،1200پالتوبلیوں پر کی گئی تحقیق سے پتا چلاکہ جن گھروں میں بچے ہوتے ہیں۔

 وہاں پالتو بلیوں کی جانب سے چیزوں کو کھرچنے کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جارحانہ رویے کی حامل بلیاں فرنیچر کو زیادہ کھرچتی ہیں۔ترکیہ کی انقرہ یونیورسٹی کی تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ گھروں میں بچوں کی موجودگی، بلیوں کی شخصی عادات اور ان کی راتوں کی سرگرمیوں جیسے عناصر کھرچنے کے روئیے کا باعث بنتے ہیں۔ویسے تو چیزوں کو کھرچنا بلیوں کا عام رویہ ہے جو ان کے پنجوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے ، مگر اس سے پالتو بلیوں اور ان کے مالکان کے درمیان تعلق متاثر ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں