مراکش کی کنزہ لیلیٰ مصنوعی ذہانت کی پہلی ملکۂ حسن منتخب

مراکش کی کنزہ لیلیٰ مصنوعی ذہانت کی پہلی ملکۂ حسن منتخب

نیویارک(نیٹ نیوز)کینزا لیلی جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی تیار کردہ مراکشی ماڈل ہیں نے خوبصورتی میں فینویو ورلڈ اے آئی کریئٹر ایوارڈ حاصل کرلیا۔

 ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کینزا کو تیار کرنے والی اے آئی ٹیم نے اے آئی بیوٹی کے بین الاقوامی ادارے کا خوبصورت ترین اے آئی ماڈل ایوارڈ مع 13,000 ڈالرز کی انعامی رقم جیتی ہے ۔مراکشی ماڈل کا مقابلہ کمپیوٹر سے تیار کردہ دیگر 1,500 دیگر اے آئی خواتین سے تھا جس میں انہوں نے سب کو مات دے دی۔فینویو کے ججز نے بتایا کہ وہ اے آئی سٹار کی حقیقت پسندانہ شباہت اور اس کی جاذب نظر ‘شخصیت‘ سے متاثر ہوئے ہیں۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کینزا کے تخلیق کار نے کہا، ’مس AI جیتنا مجھے AI ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں