25کلو وزن کی حامل لڑکی مزید وزن کم کرنے کیلئے کوشاں

25کلو وزن کی حامل لڑکی مزید وزن کم کرنے کیلئے کوشاں

گوانگڈونگ(نیٹ نیوز) ایک نوجوان چینی خاتون جس کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے نے ، اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ دبلی پتلی ہونا چاہتی ہیں۔

بیبی ٹنگزی کے نام سے جانے جانے والی نوجوان خاتون کا قد 160 سینٹی میٹر ہے لیکن ان کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے اور ان کی خواہش اس سے بھی زیادہ کم وزن کرنا ہے ۔ٹک ٹاک کے چینی ورژن Douyin پر خاتون کے 42,000 سے زیادہ مداح ہیں جن میں سے اکثر اپنی صحت کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور بے بی ٹنگزی ان کے خدشات کو دور کرتی رہتی ہیں۔خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ انتہائی پتلی ہونے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے ڈھانچے نما جسم کا ان کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا۔وہ اپنے وزن میں کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی کرتی رہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں