مقابلہ حسن :بیٹی کی چوتھی پوزیشن، والدکی ججوں پر فائرنگ

 مقابلہ حسن :بیٹی کی چوتھی پوزیشن، والدکی ججوں پر فائرنگ

الٹامیرا(نیٹ نیوز) برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے اس وقت ججوں پر گولیاں برسادیں۔

 جب بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن سے نوازا۔برازیل میں منعقد ہونے والا مقامی مقابلہ حسن اس وقت سانحے پر منتج ہوا جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں II Baile da Escolha da Rainha کی مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزین پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیئے ۔ اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے والد پر فائر کیے اوروہ ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں