کلاس روم میں ٹیچر کی موجودگی کے دوران ریچھ گُھس آیا

کلاس روم میں ٹیچر کی موجودگی کے دوران ریچھ گُھس آیا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایک سکول میں اس وقت بھورے رنگ ریچھ گھس آیا جب ایک ٹیچر نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاری میں مصروف تھیں۔

پائن ماؤنٹین کلب میں پیک ٹو پیک چارٹر اسکول کی ٹیچر ایلین سالمن نے کہا کہ وہ اپنی دفت میں کچھ کاپیاں بنانے کے لیے اپنے کلاس روم سے نکلی تھیں اور جب کمرے میں واپس آئیں تو کالے ریچھ کو دیکھ کر ڈر گئیں۔سالمن نے فوراً ریچھ کو کلاس روم میں بند کردیا اور اس چکر میں ان کا فون بھی اندر کمرے میں رہ گیا۔سالمن نے بتایا کہ میں اپنے شوہر ایان کو فون کرنے کے لیے دفتر واپس گئی۔ میرا پہلا خیال تھا کیا ریچھ کے کلاس روم میں ہونے سے کوئی نقصان ہو گا؟ کیونکہ کلاس کا نیا نیا فرش ڈلا تھا اور کلاس روم کو سجایا بھی گیا تھا۔تاہم تھوڑی دیر بعد دروازہ کھلارکھنے پر ریچھ فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں