چین میں ایک بچہ 37 سال بعد والدین کو مل گیا

چین میں ایک بچہ 37 سال بعد والدین کو مل گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک جوڑا 37 سال بعد اپنے بیٹے سے ملا جب 1 دن کے بچے کو اس کی دادی نے 1986 میں کسی جوڑے کو دے دیا تھا۔

میڈیا کے مطابق بچے کی دادی نے یہ مانتے ہوئے کہ جوڑا اپنی غربت کیوجہ سے بچے کی پرورش نہیں کرپائے گا، بچے کو ایک فیملی کو گود دے دیا جس کا سربراہ زاؤ نامی شخص تھا ۔بچے کے والد لی اور انکی اہلیہ نے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا تھا ۔ بعد میں دادی نے وضاحت دی انہوں نے انکی مالی مشکلات کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا۔ دادی کی موت کے بعد لی اور ان کی اہلیہ نے اپنے کھوئے ہوئے بیٹے کی تلاش میں تین دہائیوں تک گرد چھانی۔ فروری میں جوڑے کے خون کے نمونے پینگ نام کے ایک شخص سے مماثل پائے گئے جو شیڈونگ صوبے کے زاؤژوانگ میں رہتا تھا اور اسطرح بیٹا اور والدین 37 سال بعد آپس میں مل گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں