سیلاب میں پھنسے کتے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنیکی ویڈیو وائرل

سیلاب میں پھنسے کتے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنیکی ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں سیلاب میں پھسنے ایک کتے کو بچانے اور اسے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔۔۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ گہرے پانی میں ایک چارپائی پر کتے کو بٹھا کر لے جاتے نظر آرہے ہیں، جبکہ اس دوران پورے علاقہ زیر آب ہے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا: "وڈوڈرا کے سیلاب میں ایک کتا پھنس گیا تھا، لیکن پوری کمیونٹی نے متحد ہو کر اسے بحفاظت بچا لیا۔"ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے مقامی افراد کی تعریف کرنا شروع کردی۔تین روز قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 1 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی کلمات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں