زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار

زمین 1.8 ارب سالوں میں کن تغیرات سے گزری، نقشہ تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز) ماہرین نے حال ہی میں زمین کی سطح پر موجود چٹانوں کے اندر سے حاصل کردہ ڈیٹا سے۔

 1.8 ارب سالوں پر محیط دنیا کی بیرونی سطح پلیٹ ٹیکٹونکس کا نقشہ تیار کیا ہے ۔یہ پہلی بار ہے کہ زمین کے ارضیاتی ریکارڈ کو اس طرح استعمال کیا گیا ہے جس میں ہم زمین کے نقشے کو آج سے لیکر 1.8 ارب سال ماضی میں دیکھ سکتے ہیں۔ماہرین نے سیارے کی تاریخ کے آخری 40 فیصد حصے پر مبنی نقشہ بنایا ہے جسے درجہ ذیل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔چین کی اوشین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ژیانژی چاؤ کی قیادت میں ماہرین نے نقشہ تیار کیا ہے جو کہ اوپن ایکسیس جرنلGeoscience Frontiers میں شائع ہوا ہے ۔ اس نقشے کے شائع ہونے کے بعد بہت سے سائنسدانوں نے اپنے طورپر دوبارہ سے تحقیق شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں