چینی کمپنی کا سینئر ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ

چینی کمپنی کا سینئر ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ

ووہان(نیٹ نیوز)چین میں ایک کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سینئر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے ان سے دھوکے سے غیرقانونی کام کروائے ۔

میڈیا کے مطابق وہان میں سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نامی کمپنی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے سینکڑوں ملازمین کو غیرقانونی کام کرنے کیلئے دھوکہ دیا تاکہ وہ اس بات کا بہانہ بنا کر انہیں بغیر تنخواہ کے ملازمت سے برطرف کر سکے ۔کمپنی اس نے مبینہ طور پر 200 کے قریب سینئر ملازمین پر قوانین کیخلاف ورزیوں کا الزام لگا کر برطرف کر دیا ہے ۔ جبکہ درحقیقت کمپنی کے منیجرز نے ان ملازمین کو یہ کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔کمپنی کوئی مالی معاوضہ پیش کیے بغیر اعلیٰ تنخواہوں والے سینئر ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی اورایک منیجر نے ایسے ملازمین کو مختلف بارز اور کلبوں کی طرف راغب کرکے غیرقانونی سرگرمیوں پر آمادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں