انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش

 انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش

ایڈنبرگ (نیٹ نیوز)سکاٹ لینڈ کی ایک خوبصورت وادی جو قریبی انسانی بستیوں سے میلوں دور ہے۔

 ، میں ایک پتھر سے بنا چھوٹا سے کاٹیج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ،سدرلینڈ کی پہاڑیوں میں واقع، بری کاٹیج جسے خوابوں کا گھر بھی کہا گیا ہے ، ایک روایتی پتھر سے بنا ہوا کاٹیج ہے جس میں بیٹھنے کا کمرہ، دو بیڈروم، ایک باورچی خانہ اور ایک باتھ روم ہے جس میں قدرتی چشمے سے پانی آتا ہے ۔اس پراپرٹی میں دو آؤٹ بلڈنگز بھی شامل ہیں، ایک کوئلہ ذخیرہ کرنے کے لیے اور ایک عام ذخیرہ کرنے کے لیے ۔ اس کے علاوہ 2 ایکڑ اراضی، جو زندگی گزارنے کے لیے کافی ہے ۔قریب ترین گاؤں 6 میل دور ہے ۔ کاٹیج آپ کو 130,000 (175,000 ڈالرز) میں مل جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں