درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنیوالا خون کا نیا ٹیسٹ
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک نیا خون کا ٹیسٹ متعارف کرایا جانے والا ہے جو علامات ظاہر ہونے سے قبل 12 عام اقسام کے سرطان کی نشانیوں کی نشان دہی کرسکے گا۔
ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ حکومت کی مالی اعانت سے کی جانے والی ‘یونیورسل’ بلڈ سکرین کی رُونمائی کرنے جا رہے ہیں تاکہ پانچ برسوں کے اندر بیماری کا علاج ممکن بنایا جا سکے ۔یہ علاج عالمی وباء کے دوران استعمال کیے جانے والے پی سی آر ٹیسٹ کی ایک قسم ہے اور یہ مریضوں کے بقاء کے امکانات میں بہتری لا کر سالانہ ہزاروں زندگیوں کو بچا سکے گا۔ ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ خون کے چند قطرے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں گے کہ کوئی فرد پھیپھڑے، چھاتی یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہے۔ یہ اختراع گیم چینجر ثابت ہوگی۔