بہترین کارکردگی پر کمپنی کی ملازمین کو 9 دن کی چھٹی
ممبئی(نیٹ نیوز)آج کل کے ایسے وقت میں جب بہت سے ملازمین زیادہ کام کرنے کے باوجود ناقدری محسوس کرتے ہیں، ایسے میں ایک بھارتی ای کامرس پلیٹ فارم میشو اپنے تمام ملازمین کو نو دن کی چھٹیاں دینے کیوجہ سے ۔
سرخیاں بنا رہا ہے ۔26 اکتوبر سے 3 نومبر تک طے شدہ یہ چھٹیوں کا شیڈول ملازمین کو ورک کالز، میسجز اور میٹنگز سے مستثنیٰ قرار دے گا۔ یہ اقدام 2024 میں کمپنی کی کامیاب فروخت کی کارکردگی کے بعد ملازمین کو آرام دینے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے ۔ پوسٹ میں میشو پلیٹ فارم نے کام اور گھریلو زندگی کے توازن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی لیپ ٹاپ، سلیک میسجز، ای میلز، میٹنگز یا سٹینڈ اپ جیسے دفتری کام نو دن تک ملازموں کو نہیں دئیے جائیں گے ۔میشو نے مزید کہا کہ ملازمین کے ’ری سیٹ اور ریچارج‘ ہونے کا یہ بریک 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک ہوگا۔