روزمرہ کی زندگی سے بیزار شخص نے خود کو گرفتار کروالیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)اپنی روزمرہ کی زندگی سے بیزار ایک چینی شہری کو سوشل میڈیا پر خود ہی اپنے نام پر ‘مطلوب’ کا اشتہار لگانے کیوجہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔
شہری نے سوشل میڈیا پر ان گنت جرائم کو خود ہی اپنے نام سے منسوب کرکے پوسٹ اپلوڈ کردی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔شمالی چین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے قصداً سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں جھوٹ پھیلادیا جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک کمپنی سے 30 ملین یوآن (40 لاکھ ڈالرز) بھتہ لیا اور اس کے پاس آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ہے ۔نامعلوم شہری نے لوگوں کو چیلنج بھی کیا کہ اگر وہ 30,000 یوآن (4,000 ڈالرز) انعام چاہتے ہیں تو اسے تلاش کرکے دکھائیں۔ پوسٹ وائرل ہونے پولیس نے شہری کوگرفتارکرلیا۔