دانت نکالتے بلی کے بچے مالکا ن کو کاٹنے لگتے ہیں :تحقیق
لاہور (نیٹ نیوز)بلیاں چنچل اور پیارے جانوروں میں سے ایک ہیں جنہیں بہت سے لوگ پالنا پسند کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنے مالکان کو کاٹنے جیسے غیرمعمولی روئیے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
کاٹنا بلی کی نشوونما اور کمیونیکشن کا ایک حصہ ہوتا ہے خاص طور پر جب وہ بلی کے بچے ہوں۔بلیاں اس وقت بھی کاٹ سکتی ہے جب وہ زیادہ جذباتی ہوں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی بلی کو زیادہ توجہ دے رہے ہوں یا اسے اپنی انگلیوں سے کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہوں۔بلیاں جب خوفزدہ یا پریشان ہوتی ہیں اور خاص طور پر ان کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ بھی نہ ہوں، تب بھی ایسا کرسکتی ہیں۔بلی اس وقت بھی کاٹتی ہے جب وہ کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہو۔ایک تحقیق میں پتا چلا کہ بلی کے بچے بالغ بلیوں سے زیادہ کاٹ سکتے ہیں کیونکہ ان کے دانت نکل رہے ہوتے ہیں۔