2پڑوسی جزائر لیکن وقت میں 24گھنٹوں کا فرق موجود

2پڑوسی جزائر لیکن وقت میں 24گھنٹوں کا فرق موجود

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دنیا میں متعدد عجیب مقامات موجود ہیں جن میں سمووا اور امریکی سمووا ایسے پڑوسی جزائر ہیں۔

 جہاں وقت میں 24گھنٹوں کا فرق موجود ہے ۔ آپ سمووا سے طیارے پر بیٹھ کر کچھ دیر میں امریکی سمووا پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کو اپنی گھڑی بہت زیادہ پیچھے کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ دونوں سمووا پہلے ایک ہی سرزمین کا حصہ تھے مگر 19 ویں صدی میں انہیں 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔مشرقی سمووا پہلے جرمنی کے زیرتحت اور پھر نیوزی لینڈ کے قبضے میں رہا مگر 1962 سے وہ آزاد ملک ہے ۔مغربی سمووا کو اب امریکی سمووا کہا جاتا ہے یعنی وہ امریکا کے زیرتحت ہے ۔دونوں جزائر کے وقت میں 24 گھنٹے کا فرق موجود ہے اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ہے جو ہر دن کے آغاز اور اختتام کا تعین کرنے کا آفیشل ذریعہ ہے اوردونوں نے مختلف ڈیٹ لائن لے رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں