آرٹسٹ کی حقیقت سے قریب تر تھری ڈی خاکوں کیلئے نئی تکنیک

میونخ(نیٹ نیوز)فنکار کسی بھی چیز کو عملی طور پر ایک حقیقی زندگی کے تھری ڈی خاکے میں تبدیل کرسکتا ہے ۔۔۔
لباس سے لیکر جوتے تک، لائف سائز کاروں اور چھوٹی عمارت میں قائم چرچ، عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے جو جرمنی کے آرٹسٹ جوشوا وائیڈز سیاہ اور سفید خاکوں میں تبدیل نہیں کرسکتے ، دراصل جوشوا وائیڈز ایک تکنیک کا استعمال کرتے ہیں جسے وہ رئیلیٹی ٹو آئیڈیا کہتے ہیں، جس میں وہ مختلف اشیا کو تبدیل کرکے اسے اسکیچ کی شکل میں واپس لے آتے ہیں۔ انکی کامیابی کی یہ کہانی نائیک ایئر فورس 1 شوز سے شروع ہوئی ۔ ایک عشرے قبل اسکی نظر سے مشہور جوتے کے اصل خاکے کی ایک کاپی گزری، تو اسکے ذہن میں ایک تصور آیا کہ وہ اپنی رئیلیٹی ٹو آئیڈیا تیکنیک کا استعمال کرکے ایئر فورس ون کے لیے ایک اصل جوڑے کو پینٹنگ کرے ۔