باسکٹ بال پشت کی جانب پھینکنے اور پکڑنے کا نیا ریکارڈ

باسکٹ بال پشت کی جانب پھینکنے اور پکڑنے کا نیا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی شہری نے 30 سیکنڈ میں 38 بار باسکٹ بال اپنے ہاتھوں سے اپنی پشت کی جانب پھینکا اور اسے دوبارہ سامنے سے پکڑ کر نیا گنیز ورلڈ قائم کردیا۔

اس دوران اس نے تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں دیوار پر نصب ایک سائن کو بھی توڑ ڈالا۔ ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کوشش کی کہ بی ہائینڈ دی بیک پاس آف اے وال 30 سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ کرے ۔ رش کی جانب سے آن لائن تحریر کے مطابق اس ریکارڈ کے قائم کرنے لیے گنیز ہیڈ کوارٹر میں صرف ایک ہی دیوار موجود تھی جس پر اس تنظیم کا لوگو (نشان) نصب تھا۔واضح رہے کہ ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 38 بار باسکٹ بال کو پاس کرکے پرانا ریکارڈ جو 25 بار کا تھا اسے توڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں