گرل فرینڈ سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہوسٹل لانیوالا پکڑا گیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر ہوسٹل لانے والا طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی او پی جندل یونیورسٹی میں طالبعلم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں چھپاکر لانے کے لیے اسے بڑے سوٹ کیس میں بند کر دیا تاہم سکیورٹی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز ایک بڑے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کی زپ کھولتے ہیں، جس کے اندر ایک لڑکی موجود ہوتی ہے ۔ لڑکی جھکی ہوئی حالت میں بیٹھی ہوتی ہے اور باہر آتے ہی حیران کن انداز میں ماحول کا جائزہ لیتی ہے ۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سکیورٹی گارڈز کو کیسے علم ہوا ، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق جب بیگ کو سیڑھی یا کسی سخت جگہ پر دھکا لگا تو لڑکی کی چیخ سنائی دی، جس پر سکیورٹی نے شک کی بنیاد پر کارروائی کی۔