گرمیوں میں گہرے رنگ کالباس نہ پہننے کامشورہ

 گرمیوں میں گہرے رنگ کالباس نہ پہننے کامشورہ

لاہور(نیٹ نیوز)گرم موسم میں سب کا مقصد خود کو ٹھنڈا اور آرام دہ رکھنا ہوتا ہے ، اس لیے ایسے لباس سے پرہیز کرنا ضروری ہے جو گرمی کو جذب کرنے یا آپ کی جلد کو سانس لینے کی اجازت نہ دیں۔۔۔

گہرے رنگ کے کپڑے نہ پہننے جائیں کیونکہ یہ سورج سے زیادہ گرمی جذب کرتے ہیں جس سے آپ زیادہ گرم محسوس کرتے ہیں۔ہلکے رنگ جیسے سفید، خاکستری یا ہلکے سرمئی پہنیں۔ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور آپ کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔پولیسٹر بھی گرمی کو جذب کرتا ہے اور ہوا کو آر پار نہیں ہونے دیتا۔ اسی طرح نائلون بھی چپکنے والا کپڑا ہوتا ہے اور اس میں وینٹیلیشن خراب ہوتی ہے ۔قدرتی مواد سے پنے کپڑے پہنیں جیسے کپاس یا بانس کے بنے نرم اور نمی ختم کرنے والے کپڑے ، تنگ کپڑے بھی نہ پہنیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں