7سال کی عمر میں آپریشن کرنیوالا سب سے کم عمر سرجن

 7سال کی عمر میں آپریشن کرنیوالا سب سے کم عمر سرجن

ممبئی(نیٹ نیوز)ہماچل پردیش کے 7 سالہ اِکرت جیسوال نے پہلا سرجیکل آپریشن کیا اور دنیا کا سب سے کم عمر سرجن بن گیا،اکرت نے 8 سالہ لڑکی کے ہاتھوں کا آپریشن کیا تھا، جس کی انگلیاں جل جانے کی وجہ سے آپس میں چپک گئی تھیں۔

اِکرت نے 10 ماہ کی عمر میں چلنا اور بولنا شروع کر دیا اور 2 سال کی عمر میں پڑھنے لکھنے میں مہارت حاصل کر لی تھی، اکرت 7 سال کی عمر تک ریاضی اور سائنس کو سمجھنے کے بعد انگریزی ادب پڑھنا شروع کر چکا تھا ۔اکرت نے صرف 12 سال کی عمر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) میں داخلہ لیکر ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرِت ذہانت کے معاملے میں بھی انتہائی خوش قسمت ثابت ہوا ہے اور اس کا آئی کیو لیول بہت بلند ہے۔ وہ بچپن ہی سے غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں