چھت سے گرنیوالا سانپ خاتون کے مشروب میں جا گرا
ورجینیا(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک ریسٹورنٹ کی چھت سے گرنے والا سانپ ایک خاتون کے مشروب کے گلاس کے اندر جا گرا۔ریاست ور۔۔
جینیا کی ایک خاتون ہنریکو کاؤنٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کے بعد مارگاریٹا ڈرنک سے لطف اندوز ہورہی تھیں کہ ایک سانپ کا بچہ چھت سے گرا اور انکے ماتھے سے ٹکرانے کے بعد ڈرنک میں جا گرا۔ کارلیٹا اینڈریوز نے بتایا کہ وہ سینڈ سٹون میں واقع پیٹرن میکسیکن ریسٹورنٹ میں کھانا ختم کرنے کے بعد بیٹھی تھیں تو انھیں لگا کوئی چھوٹی چیز انکے ماتھے سے ٹکرائی ہے ، تو میں نے اپنے شوہر سے پوچھا یہ کیا تھا؟ اور پھر جب اپنے ارد گرد دیکھا تو میری گلاس میں سانپ نظر آیا۔ جو حرکت کرتا مشروب میں موجود سٹرا سے لپٹا ہوا تھا۔خاتون کے مطابق جب ریسٹورنٹ کے ملازمین نے اسے ایک سٹک سے لپیٹ کر پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران ایک کسٹمر اسے ہاتھ سے پکڑ کر باہر لے گیا۔