مریخ پر پہلی بار آسمان میں سبز روشنی کا مشاہدہ

مریخ پر پہلی بار آسمان میں سبز روشنی کا مشاہدہ

نیویارک(نیٹ نیوز)مریخ پر پہلی بار سبز روشنی (aurora) کا مشاہدہ کیا گیا ہے ، جو اہم سائنسی پیشرفت ہے ۔یہ روشنی کو ناسا کے پرسیورینس روور نے مریخ کی سطح سے ریکارڈ کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب مریخ پر کسی اورا کو انسانی آنکھ سے دیکھے جانے والی روشنی میں دیکھا گیا ہے ۔یہ سبز روشنی سورج سے آنے والے طاقتور شمسی طوفان (solar flare) اور کرونل ماس ایجیکشن (CME) کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔ ان شمسی ذرات نے مریخ کے ماحول میں موجود آکسیجن کے ساتھ تعامل کیا، جس سے سبز روشنی خارج ہوئی۔یہ عمل زمین پر اورا کی تشکیل سے مشابہ ہے تاہم مریخ پر عالمی مقناطیسی میدان کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ روشنی پورے سیارے پر پھیل سکتی ہے ، نہ کہ صرف قطبی علاقوں تک محدود رہتی ہے ۔ یہ دریافت "Science Advances" جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں