جاپان :کنسائی ایئرپورٹ پر30برس سے کوئی سامان گم نہ ہوا

 جاپان :کنسائی ایئرپورٹ پر30برس سے کوئی سامان گم نہ ہوا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر سال لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے لیکن یہاں ایسا نظام ہے جس کے تحت کسی بھی مسافر کا سامان گم ہونے کا امکان تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔

جاپان کے مصروف ایئر پورٹ پر گزشتہ 30 سال میں ایک بھی بیگ نہ کھونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔کنسائی انٹرنیشنل ایئر پورٹ اوساکا شہر کو خدمات فراہم کرتا ہے ، ستمبر 1994ء میں اوساکا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھیڑ کم کرنے کے لیے اس ایئر پورٹ کو کھولا گیا تھا اور تب سے اب تک سالانہ لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت جاری ہے ۔کنسائی ایئر پورٹ کے عملے کو مسافروں کا سامان انتہائی مہارت سے سنبھالنے پر فخر ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کبھی ایک بھی بیگ نہیں کھویا۔یہ جاپان کا ساتواں مصروف ترین ایئر پورٹ ہے اور یہاں سالانہ 2 سے 3 کروڑ مسافر آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں