گرمیوں کی نعمت، توری کے8حیرت انگیز طبی فوائد

لاہور(نیٹ نیوز)توری ایک نرم اور ہلکی سبزی ہے صحت کے لحاظ سے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔۔
، توری جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتی ہے اور پیشاب کے راستے گردوں کی صفائی میں کردار ادا کرتی ہے ۔ توری میں لُوٹین اور زیکزینتھین جیسے غذائی اجزا ہیں جو آنکھوں کو روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں ۔توری میں وٹامن سی اور زنک پائے جاتے ہیں جو زخموں کو جلد بھرنے اور جلد کی مرمت میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔توری میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو آنتوں کی صفائی، قبض سے نجات اور معدے کو ہلکا رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔توری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی جلد کو ترو تازہ بناتے ہیں، جھریوں کی روک تھام کرتے ہیں ،توری دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔توری کا استعمال جگر کی گرمی کو کم کرتا ہے توری بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہے ۔