خونی غار سے ملی انسانی ہڈیوں بارے سنسنی خیز انکشاف
پیٹن (نیٹ نیوز)گوئٹے مالا میں زیر زمین ایک غار سے سیکڑوں انسانوں کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جو اس جگہ پر چڑھائی جانے والی انسانوں کی بلی کے حوالے سے سنسنی خیز حقیقت سامنے لاتی ہیں۔
خونی غار گوئٹے مالا کے علاقے پیٹن میں موجود آثارِ قدیمہ کے مقام ڈوس پیلاس کے نیچے موجود ہے۔ 1990 کی دہائی کے ابتداء میں کیے جانے والے ایک سروے میں اس خونی غار سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں، اب ان با قیات کے ایک نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ زخم 2000 برس قبل بلی چڑھاتے وقت جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنیوالی رسم کے نتیجے میں لگتے تھے ۔محققین نے غار کے فرش پر ہڈیوں کو پھیلا ہوا اور ایک عجیب و غریب ترتیب میں پھیلا ہوا پایا، شاید کسی رسم کا طریقہ تھا۔شریک محقق ایلن فریانکو نے بتایا کہ یہ جگہ عین ممکن ہے چڑھاوے چڑھانے کی جگہ ہو۔