لوریاں نوزائیدہ بچوں کے موڈ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں

لوریاں نوزائیدہ بچوں کے موڈ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)نوزائیدہ بچوں کے موڈ اور مجموعی نشوونما پر لوریوں کے مثبت اثرات اب سائنسی طور پر بھی ثابت ہو چکے ہیں۔ماہرین نے پایا ہے کہ جو مائیں اپنے بچوں کو لوریاں سناتی ہیں، ان بچوں کے موڈ پر مثبت اثر پڑتا ہے ۔۔۔

نوزائیدہ بچے لوری کے دھیمے ، نرم، اور دہرائے جانے والے آہنگ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ لوریاں بچوں کے دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار کو کم کر کے پرسکون حالت پیدا کرتی ہیں جس سے ان کا موڈ خوشگوار اور مطمئن ہوتا ہے ۔لوری سنانے سے بچے جلد سو جاتے ہیں اور گہری نیند لیتے ہیں۔ والدین کی آواز نوزائیدہ کے لیے محفوظ ماحول کی علامت بن جاتی ہے ۔ ماں یا باپ کی آواز میں لوری سننا بچے کے دل میں تحفظ اور محبت کا احساس پیدا کرتا ہے ۔ نوزائیدہ بچے ماں کی آواز کے اتار چڑھاؤ کو غور سے سنتے ہیں۔ یہ عمل بچے کے دماغ میں آوازوں اور زبان کے پیٹرنز کو پہچاننے میں مدد دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں