ترکیہ میں 2800سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت

ترکیہ میں 2800سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت

انقرہ (نیٹ نیوز)ترکیہ کے قدیم شہر گورڈین سے 2800 سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے ۔۔۔

لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم دریافت ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے جنوب مغرب میں موجود تاریخی شہر گورڈین میں کھدائی کرتے ہوئے کی۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس قدیم دریافت کا تعلق مڈاس خاندان سے ہے ۔ اس حوالے سے ترک وزارتِ سیاحت نے بتایا کہ دریافت کیے گئے مقبرے سے ملنے والی نوادرات کی منفرد خصوصیات کی بنیاد پر ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مقبرے کے چیمبر میں دفن شخص مڈاس سے منسلک شاہی خاندان کا فرد ہو سکتا ہے ۔ گورڈین فریجیئن سلطنت کا دارالحکومت تھا ۔آٹھویں صدی قبل مسیح کے دوران سلطنت پر گورڈیاس نامی بادشاہ کی حکومت تھی جس کے بعد اس کے بیٹے مڈاس نے کنٹرول سنبھالا اور بعد ازاں سلطنت کا خاتمہ سکندرِ اعظم نے کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں