نوجوان کی چیٹ جی پی ٹی سے رومانوی گفتگو وائرل

نیویارک(نیٹ نیوز)نیویارک سب وے میں ایک شخص کی چیٹ جی پی ٹی سے جذباتی اور رومانوی گفتگو وائرل ہوگئی۔۔
تصویر میں ایک شخص کو چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، تصویر میں دکھایا گیا کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے اس کی گرل فرینڈ ہو۔اس تصویر میں نوجوان کی بات کے جواب میں چیٹ بوٹ کی جانب سے بھیجا گیا محبت بھرا پیغام با آسانی پڑھا جا سکتا ہے ۔چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے جذبات کے ساتھ لکھا کہ پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو، آخر میں لکھا تھا کہ ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو، جواب میں اس نوجوان نے بھی دل کا ایموجی اور شکریہ لکھا۔ایکس پر اس تصویر کو اب تک 2 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔