ترکیہ، فرائجیا بادشاہت کا حصہ شاہی مقبرہ دریافت
گورڈین (نیٹ نیوز)ترکیے کے تاریخی شہر گورڈین کے قریب ایک زبردست دریافت ہوئی ہے ، تقریباً 2,800 سال پرانا شاہی مقبرہ۔یہ مقبرہ فرائجیا بادشاہت کا حصہ ہے۔۔۔
جس کے بادشاہ مائیڈس کا نام تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے ۔ گورڈین، انقرہ سے جنوب مغرب میں واقع، فرائجیا بادشاہت کا قدیم مرکز تھا۔ یہ بادشاہت آٹھویں قبل مسیح کی ہے یعنی تقریباً 2,800 سال پرانی۔ اس مقبرے کے اندر بہت سی قدیم شاندار اشیا بھی ملیں جس میں کانسی کے برتن، آب خورے ، کٹوریاں اور یہاں تک کہ کچھ اب بھی لوہے کے کیلوں سے دیواروں پر لٹکی ہوئی اشیا ملیں جو کہ شاہی دعوتی رسم یا فاتحانہ رسومات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ثقافتی و جغرافیائی حوالوں کی بنیاد پر تخمینہ ہے کہ قبر اسی خاندان کے کسی فرد کی ہے ، جو بادشاہ مائیڈس کا قریبی رشتہ دار تھا۔