نایاب زمینی معدنیات ترقی یافتہ ممالک کیلئے اہم کیوں

نایاب زمینی معدنیات ترقی یافتہ ممالک کیلئے اہم کیوں

لاہور(نیٹ نیوز)آج کل خبروں میں نایاب زمینی دھاتوں کا ذکرِ عام ہے ،نایاب زمینی دھاتیں دراصل 17 کیمیائی عناصر پر مشتمل ایک گروپ ہوتا ہے۔۔۔

 ان کی ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں انتہائی اہمیت ہے ۔ لینتھینائیڈز گروپ میں نیوڈیمیم ،یتربیئم ،سماریم ،گڈولیینم اور ڈیسپروسیئم جیسی دیگر دھاتیں شامل ہوتی ہیں۔، دوسرے گروپ میں 2 دھاتیں سکینڈیئم اور یتریم ہوتی ہیں، یہ دھاتیں ہائی ٹیک مصنوعات کی تیاری میں ضروری ہیں جیسے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کیمرے ، ایل ای ڈی وغیرہ ۔ اسی طرح نیوڈیمیم اور پراسیوڈیمیم کی مدد سے مضبوط میگنیٹس بنتے ہیں جو ایئر فونز، الیکٹرک گاڑیوں اور ونڈ ٹربائنز میں استعمال ہوتے ہیں۔یہ نایاب دھاتیں ریڈار، میزائل سسٹمز، فائٹر جیٹ، اور نائٹ وژن میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ جدید چپس، ٹچ سکرینز، اور ایرو سپیس سسٹمز میں بھی ان کا استعمال لازمی ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں