12سالہ لڑکی زپ لائن ٹوٹنے سے 30فٹ نیچے آگری

12سالہ لڑکی زپ لائن ٹوٹنے سے 30فٹ نیچے آگری

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں کم عمر لڑکی زپ لائن کے مزے لیتے ہوئے 30 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ لڑکی اپنی چھٹیاں منانے اہلخانہ کے ہمراہ ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام منالی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق کم عمر لڑکی کا نام تریشا بجوے ہے جو زپ لائن سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اچانک سے رسی ٹوٹی اور وہ 30 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچی کے والد پرفل بجوے نے بتایا کہ تریشا کو متعدد فریکچر آئے ہیں اور اس کی سرجری بھی کی گئی ہے جس کے بعد اب حالت میں بہتری آرہی ہے ۔تریشا کے اہلخانہ نے زپ لائن آپریٹرز پر سنگین غفلت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ بنیادی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے میں ناکام رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں