میتھین گیس پر پلنے والی سمندری مکڑیاں دریافت

برلن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے امریکی مغربی ساحل کے قریب سمندر کی گہرائیوں میں 3 نئی اور انوکھی مکڑیوں کی اقسام دریافت کی ہیں۔۔۔
جو حیران کن طور پر میتھین گیس پر پلتی ہیں، یہ وہی گیس ہے جو زمین کے ماحول کے لیے خطرناک سمجھی جاتی ہے ۔یہ نئی دریافت شدہ مکڑیاں ایک انوکھے حیاتیاتی اتحاد (symbiosis) کا حصہ ہیں، ان کے جسموں پر خاص قسم کا بیکٹیریا ہے جو میتھین اور آکسیجن کو چینی اور چربی میں تبدیل کر کے مکڑیوں کو خوراک مہیا کرتا ہے ۔محقق پروفیسر شانا گوفریڈی کے مطابق جیسے ہم ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں، یہ مکڑیاں اپنے جسم پر موجود بیکٹیریا کو چرتی ہیں اور انہیں ہی اپنی خوراک بناتی ہیں۔ان نئی مکڑیوں کا تعلق Sericosura نسل سے ہے اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے پاس شکار پکڑنے والے دانت یا پنجے نہیں ہوتے ۔